فوج کا بجٹ اورتنخواہیں ہمیشہ نوازشریف کے دورمیں بڑھیں،مریم نواز

 لیپہ(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حب الوطنی کی گواہی دشمن بھی دیتے ہیں۔ نیب نوازشریف کے خلاف کچھ ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی نوازشریف فوج سے محبت کرتے ہیں فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہیں ہمیشہ نواز شریف کے دور میں بڑھیں جولوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے ادارے کا مخالف ہے ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی وادی لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وادی نیلم اور وادی لیپہ میں جگہ جگہ پاک فوج کے جوان نظر آئے جو دشمن سے ہماری حفاظت کرتے ہیں مجھے ان وردی میں ملبوس جوانوں پر بہت پیار آیا۔ میں نے بھی ان کو سلام کیا اور ان میں سے بھی اکثریت نے مجھے سلیوٹ کیا۔ میرا ان کے ساتھ فوری کنکشن بناعمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے فوج کے ان جوانوں کے گھر والے بھی مہنگائی سے پریشان ہوں گے جو جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہحکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہےعمران خان گو کہ سیلیکٹ ہو کر آئے ہیں لیکن موجودہ دور میں ان جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔مریم نوازنے کہا کہ فوجی جوانوں کی تنخواہیں آخری بار نواز شریف کے دور میں بڑھی تھیں۔ فوج کا جب جب بھی بجٹ بڑھا، فوجی جوانوں کی جب جب بھی تنخواہیں بڑھیں نواز شریف کے دور میں بڑھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں سے کوئی ان کا حق چھین لے اور نواز شریف اور مریم نواز بیٹھ کر دیکھتے رہیں یہ نہیں ہو سکتا۔ کشمیر کے لوگ زبردست اور خوددار ہیں کشمیر کے لوگ آٹا اور چینی چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اُنہوں نے کہا، سنا ہے عمران خان یہاں ووٹ مانگنے آرہا ہے کشمیریوں پوچھنا کہ تم نے تین سالوں میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہے۔ وفاقی وزرا کھلے عام پیسے بانٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، آزاد کشمیر کے لوگوں نے بکنے اور جھکنے سے انکار کردیا ہے۔ زمین پر منہ کے بل پڑا ہے کرپشن کا بیانیہ۔انہوں نے کہا کہ لق سے سیٹیں نکلوانا ن لیگ ن کے شیروں کو آگیا ہے، لیپہ والوں کے ساتھ زندگی بھر کا رشتہ بنا کر جا رہی ہوں، آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کشمیریوں کا رزق کسی پاکستان کی وفاقی حکومت کے ہاتھ میں نہیں، بجٹ ملنا کشمیریوں کا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں