فیروز خان آج اپنی31 ویں سالگرہ منارہے ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ خدا اور محبت کے فرہاد آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اسی سلسلے میں انھیں مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان پیغامات پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سالگرہ پر مجھے جو پیار و محبت ملا ہے اسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ فیروز نے مزید لکھا کہ میں آج 31 سال کا ہوگیا ہوں اور میرے پاس شکر گزار ہونے کی بے شمار وجوہات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس دنیا میں خود کی جدوجہد کرنے والے ہر انسان کے لیے دعا کرتا ہوں، خدا کرے کہ وہ تمام لوگ اپنی زندگی میں کامیاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں