اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی جانب گامزن ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبرپختوخوا کو مبارکباد، جہاں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج ہو چکا ہے۔
