قرضہ دلانے کے بہانےخاتون سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار

راولپنڈی (نیوزٹویو)تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار،متاثرہ خاتون کی طدرخواست پر مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ پیرودھائی پولیس کو مثاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ توقیر احمد نے اسے قرضہ دلانے کی غرض سے بلایا اورمکان میں لے جا کراپنے ساتھی عاصم کے ہمراہ اسے زیادتی کانشانہ بنایا،جس پر پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم توقیر احمد کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نے مدعیہ کو اپنا نام بھی غلط بتایا تھا،جسے جدید ٹیکنالوجی اورہومن انٹیلی جنیس کی مدد سے ٹریس کیاگیا،ملزم کے ساتھی عاصم کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،ایس پی راو ل نے ایس ایچ او پیرودھائی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں