قطر کا پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان

قطر(نیوز ڈیسک) قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ قطری حکومت کی جانب سے جاری تحریری احکامات میں بتایا گیا ہے کہ جن پاکستانی سیاحوں کے پاس 6 ماہ تک کا قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہوگا انھیں آن آرائیول ٹورسٹ ویزا کی سہولت دی گئی ہے۔ آن آرا ئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کرونا ویکسینیشن،کرونا ٹيسٹ رپورٹ، بچوں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ضروری قرار دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں