لندن میں طوفانی بارشیں،نظام زندگی درہم برہم

لندن(نیوزٹویو)لندن میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا سیلابی صورتحال کے باعث سڑکوں نے نالوں اور نہروں کی شکل ا ختیا ر کر لی ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل گئی زیرزمین ریلوے سٹیشنز پر بھی پا نی بھر گیا ہے جس سے انڈرگراونڈ ٹرینز کی سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادرے بی بی سی کے مطابق بارشوں سے جنوب مغربی لندن بشمول بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ شمالی لندن میں گولڈرز گرین اور ہائی گیٹ سمیت  کئی علاقے زیر آب آئے ہیں۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔بارشوں کے بعد امدادی کارکن گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیس سال کے دوران ایسی طوفانی بارشیں لندن میں نہیں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں