مالیاتی سال 2020-21کےا ختتام پرکراچی پورٹ ٹرسٹ کی کارگو ہینڈلنگ میں 25فیصداضافہ

مالیاتی سال 2020-21 کا اختتام پر کے پی ٹی کی کارگو ہینڈلنگ میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے مالیاتی سال کے اختتام پر درآمدہ و برآمدہ کارگو مجموعی طور پر 41.84 ملین ٹن ہینڈل کیا گیا تھا جو کہ اس سال کے اختتام پر 52.28 ملین ٹن رہا ہے۔ کارگو ہینڈلنگ کی تمام کیٹیگریز میں اضافہ ہوا ہے اور بالخصوص خشک کارگو کی ہینڈلنگ میں 9 فیصد کا اضافے سے 15.27 ملین ٹن ہینڈل کیا گیا ہے جو کہ پچھلے مالیاتی سال مجریہ 2019-20 میں 13.97 ملین ٹن رہا تھا۔

کنٹینر ہینڈلنگ بھی ماضی کے ریکارڈ کے مقابلے میں سب سے زیادہ کی گئ ہے کراچی بندرگاہ پر۔ مالیاتی سال 2020-21 کے اختتام پر 2.29 ملین بیس فٹ کے کنٹینر ہینڈلنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و روانگی میں بھی 21 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالیاتی سال کے اختتام پر کے پی ٹی نے 1845 جہاز ہینڈل کئے ہیں جن میں 868 کنٹینر کیریر جہاز کی ہینڈلنگ شامل ہے جو کہ پچھلے سال صرف 744 رہے تھے۔ اسی طرح سے 280 بلک کارگو جہاز ہینڈل کئے ہیں کے پیٹی نے جو کہ پچھلے سال 172 رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں