مایہ ناز ڈرامہ رائٹر اسما نبیل جان کی بازی ہار گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مایہ ناز ڈرامہ رائٹر اسما نبیل چالیس سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی ۔ انہوں نے پاکستان کیلئے کئی ڈرامے لکھے جبکہ بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی ان کے گانے شامل کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسما نبیل بریسٹ کینسر کا شکار ہوئی ۔ ان کی عمر صرف چالیس برس تھی اور وہ اپنے کیرئیر کی پیک پر تھیں ۔ انہوں نے پاکستان میں ریٹنگ کے ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل خانی سمیت دمسہ ۔ خدا میرا بھی ہے ۔ سرخ چاندنی اور باندی جیسے ڈرامے تحریر کئے ۔ ان کی کامیابی کا سفر صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ بالی ووڈ کی فلم ہیلی کاپٹر ایلا میں ان کے تحریر کردہ گانے شامل کئے گئے ۔ اس فلم میں اداکارہ کاجل بھی کاسٹ کا حصہ تھیں۔ اسما نبیل ایک ہمہ جہت شخصیت کی مالک تھیں ۔ انہوں نے مختلف ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ۔ کئی ٹی وی کمرشلز کے سٹوری بورڈ بھی لکھے ۔ انہوں نے بہت بہادری سے کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا کیا لیکن گزشتہ رات گئے وہ اس بیماری کے آگے ہار گئے اور اپنے مداحوں کو غمزدہ چھوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں