متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے یکم اگست سے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے لیے یکم اگست سے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔اسلام آباد میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای روانگی سے قبل نادرا سے تصدیق شدہ کرونا سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانا لازمی ہوگا۔ ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کو اس شرط سے آگاہ کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں