متحدہ عرب امارات کادفترخارجہ اوریواےای سفارتخانےسے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا حکم واپس

اسلام آباد (نیوزٹویو) پا کستان اور یواے ای کے درمیان ا علیٰ سطحی رابطوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے کوویڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کی اسلام آباد میں یواے ای کے سفارتخانے اور دفترخارجہ سے تصدیق کے حوالےسے جاری کیا گیا اپنا حکم نامہ واپس لے لیا ہے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر ابراہیم الزاہبی نے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی شرط واپس لینے کی تصیق کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے امارات کے سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی دفتر خارجہ و سفارتخانے سے تصدیق لازمی نہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فی الحال متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے ضروری نہیں ہےمتحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ فلائیٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد صرف نادرا ویکسیشن سرٹیفیکیٹ ہی درکار ہوگا، دفترخارجہ اور سفارتخانے کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے یکم اگست سے پاکستان سے سفر کرنے والوں کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ اور اماراتی سفارت خانے سے تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ساتھ لانے کی شرط عائد کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں