متحدہ عرب امارات کی پا کستانیوں کے لیے نئی شرط،نادرا سرٹیفیکٹ کی یواے ای سفارتخانے سے تصدیق لا زمی قرار

اسلام آباد(نیو زٹویو ) پا کستان اور متحدہ عرب ا مارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کے دعووں کے باوجود اورپا کستان کے دفترخارجہ کی کمزور خا رجہ پا لیسی کے باعث متحدہ عرب امارات نے یکم اگست سے پاکستان سے سفر کرنے والوں کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ اور اماراتی سفارت خانے سے تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ساتھ لانے کی شرط عائد کر دی ہے جبکہ پا کستان کے وفاقی وزرا سمیت اورسرکاری ا فسران سمیت سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں یعنی پاکستانی سفارتکاروں کو بھی اس شرط سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا متحدہ عرب ا مارات کی اس شرط کے بعد یواے ای میں کام کرنے لا کھوں پا کستانیوں کو اس فیصلے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے وزارت خارجہ کو ایک خط کے ذریعے اماراتی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

نیوزٹویوکو دستیاب سفارتی مراسلے میں جو کہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے  کی جانب سے دفترخا رجہ کےڈا ئریکٹر گلف ریجن کے نام تحریر کیاگیا ہے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے امارات کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی ہدایات کے مطابق مسافروں کو یکم اگست 2021 سے وزارت خارجہ اور اماراتی سفارت خانے سے تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔خط کے متن کے مطابق ’سفر کے ارادے سے قبل نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کی وزارت خارجہ اور سفارت خانے سے تصدیق کروانا لازمی ہوگی۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ شرط عام پاسپورٹ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں پر بھی عائد ہوگی۔اماراتی سفارت خانے کے ترجمان نے اس خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اماراتی حکومت نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا ہے۔ جو پاکستانی شہری امارات کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے وزارت خارجہ کے قونصلر افیئرز سیکشن سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کروائیں گے۔ اس کے بعد انہیں ساشا یا اعتماد کے ذریعے سرٹیفکیٹ اماراتی سفارت خانے بھیجنا ہوگا اور سفارت خانہ اس کی تصدیق کرکے واپس بھیجے گا۔

واضح رہے کہ یواے ای کی جانب سے پا کستان کے لیے وزٹ ویزوں کا اجرا پہلے ہی ایک سال سے بند ہے جبکہ یو اےای حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان اور پا کستان کی حکومت کے سرکاری ادارے نادرا پر عدم ا عتماد کا مظہر ہے نادرا سے جا ری سرٹیفکیٹ کی یواے ای سفارت خانے سے تصدیق ایک ایسا اضا فی عمل ہو گا جس سے یو اے ای روزگارکمانے کے لیے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس عمل میں جو ا ضافی وقت خرچ ہو گا امکان ہے کہ اس کی و جہ سے ہزاروں لوگ اپنی ملازمتوں سے ہا تھ دھو بیٹھیں گے عوام میں یو اے ای حکومت کے اس فیصلے اور پا کستان کے دفترخارجہ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

دوسری جانب  سفارت خانے کے ترجمان نے امید دلا ئی ہے کہ عید کے بعد یعنی اگست میں پاکستان سے امارات جانے والوں پر پابندیوں کے خاتمے کا بھی امکان ہے اور تمام سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد فضائی سفر سے متعلق معمولات مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ سلسلہ یکم اگست سے شروع ہوگا اور اس حوالے سے آنے والی نئی ہدایات تک جاری رہے گاتصدیق شدہ ویکسینیشن کی شرط اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے تاکہ معمولات کو مکمل طور بحال کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں