متھیرا نے اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متھیرا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ “کیوں لوگ دوسروں کے اسٹائل پر تنقید کرتے ہیں، خواتین کواپنی مرضی سے لباس زیب تن کرنے دیں۔” متھیرا نے مزید لکھا ” اُن کا جسم ان کی مرضی، جو لباس پہن کر وہ خوشی محسوس کریں خواتین کو وہی لباس پہننا چاہیے۔” اُن کا کہنا تھا کہ لو گ گھر بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہیں چاہیے وہ اپنے کام سے کام رکھیں دوسروں کےمعاملات میں مداخلت نہ کریں۔ متھیرا نے صارفین سے درخواست کی کہ کےخود بھی جیو اور خواتین کو  بھی اُن کی مرضی سے جینے دو۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک اداکاراؤں کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں