مردان کچہری بم دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

مردان (نیوزٹویو)حساس اداروں کی اطلاع پر مردان پو لیس نے مردان میں 2016 میں کچہری خودکش دھماکے میں ملوث دہشتگردتلاوت عرف ملاں سکنہ باجوڑ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم بم دھماکے کے کیس میں ا شتہاری تھا ذرا ئع کے مطابق دوران تفتیش پولیس اور حساس ا داروں کودہشت گردوں کے نیٹ ورک اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے بارے ا نتہا ئی اہم معلومات حا صل ہو ئی ہیں یا د رہے کہ ستمبر 2016میں مردان کچہری کے دا خلی دروازے پر ایک خود کش بمبار نے خود کو دھما کے سے اڑا لیا تھا اس بم دھماکے میں 13افراد جا ں بحق اورچالیس 40سے زا ئد افراد زخمی ہو گئے تھے اس وقت کا لعدم تحریک طالبان کے ساتھ کام کرنےوالے ایک گروپ جماعت الااحرار نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں