اسلام آباد (نیوزٹویو) ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین کی ہدایت پر مری جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت بہارہ کہو ، راول ڈیم چوک اور مری روڈ پرٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ رش والے مقامات پر سپیشل اسکواڈ بھی تعینات کیے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں 80ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری، داخل ہوچکی ہیں ایس ایس پی ٹریفک نےمتعلقہ ڈی ایس پیز. بیٹ انسپکٹرز کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی ہدایات جا ری کر دی ہیں ایس ایس پی ٹریفک نےہدایت کی ہے کہ سیاحوں کے لیے بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے
