اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں اور ایک مرکزی اسپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل مانیٹرنگ سیل الیکشن ڈے پر 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔ رہنما اور کارکنان اپنےعلاقوں کی صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے۔ مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کیلئے لیگل ٹیمز بھی بنا دی گئی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ عمران صاحب اور ان کے کارندےووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔
