ملزم ظاہر جعفر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم  ظاہر جعفر کو  3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل، پستول اور آہنی مکا برآمد کیا گیا۔ موبائل فون ریکور کرنا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں