ملک بھر میں عیدا لضحٰی آج مذہبی جوش اورجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (نیوزٹویو) ملک بھر میں عیدالضحٰی آج بھرپورمذہبی جوش و جذبے اورعقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات سماجی رابطوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کیے گئےنماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی ،خوشحالی اورفلسطین اورمقبوضہ کشمیر کی آزادی سمیت امت مسلمہ کو کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا ئیں کرائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت  شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے بعد سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد فیصل مسجد میں نمازعیدادا کی، انہوں نے قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے عید  ایس اوپیز کیساتھ منانے کی اپیل کی ،وزیراعظم نے عید پر دو بیل قربان کئےوزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا کہ کوئی قوم قربانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچے جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزاریں گےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز عیدالاضحی جی او آر لاہور میں ادا کی۔سابق صدر آصف زرداری نے عید کی نماز بلاول ہاؤس، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں ادا کی۔ سندھ کے زیادہ تر سیاسی رہنما نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی۔ وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید نماز سکھر میں پڑھی۔ صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثارکھوڑو عید نماز لاڑکانہ میں ادا کی۔

گورنر بلوچستان اور وزیراعلی نے نماز عید کوئٹہ میں ادا کی۔ شہر میں عید گاہوں ، امام بار گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے 100 سے زائد اجتماعات ہوئے جن میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے گورنر ہاوس،  وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سی ایم ہائوس میں نماز عید ادا کی جہاں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا گیا، اکثر وزرااور اراکین نے اپنے اپنے آبائی علاقوں نماز عید ادا کیـعیدگاہوں اور مساجد پر نماز عید کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں