ملک بھر میں کرونا سے مزید 24 افراد جاں بحق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں