ملک بھر میں کرونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 86 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4537 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 86 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں