مناسک حج کا سلسلہ جاری،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیا جا ئےگااورخطبہ حج ہوگا

اسلام آباد (نیوزٹویو)مناسک حج کا سلسلہ جارہی ہے کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ا دا کیا جا ئے گا اور مسجد نمر میں خطبہ حج دیا جا ئے گابیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجتی رہیں حجاج کرام منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد پچھلے سال محدود حج کی کامیابی کے بعد اس سال 60 ہزار عازمین جن میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل ہیں، نے مناسک حج کا آغاز کیا۔

مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ طواف قدوم ادا کرنے کے بعد عازمین کے قافلے گروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہوئے، عازمین حج آج منی میں یوم الترویہ گزاریں گے جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر ادا کریں گے، بعد ازاں کل نو ذی الحجہ کو عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گےمنیٰ جہاں ہر سال خیموں کا شہر آباد ہوتا ہے، اس سال بھی محدود حج کے باعث اس کا ایک حصہ آباد ہوگا، اس سال منی میں حجاج کے لیے 6 ٹاورز اور 71 کیمپ یونٹس مخصوص کیے گئے ہیں ٹاورز میں 5 ہزار جبکہ خیموں میں 55 ہزار حجاج قیام کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق منیٰ میں حجاج کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

خیموں اور رہائشی ٹاورز میں کرونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، حجاج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، میدان عرفات میں بھی 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کر دیے گئے ہیں۔میدان عرفات حجاج کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، یہاں حجاج نو ذی الحجہ کو ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں، بعد ازاں سورج غروب ہونے کے بعد حجاج مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور وہاں وہ رات گزارتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں