منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جس میں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  منشیات کے اسمگلر  انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔ ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں