منفاقت نہیں چلنی،نتائج تسلیم کرنا پڑیں گے،شہباز گل

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےآزاد کشمیر میں ہار کے بعد اپوزیشن اب اپنی ملک دشمن قیادت اورسیاست دونوں پر نظر ثا نی کرے آپ جیتیں تو سب ٹھیک اور آپ ہاریں تو دھاندلی کا رونا دھونا۔اب یہ منافقت نہیں چلنی بلکہ نتائج تسلیم کرنا پڑیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏کشمیر میں کامیابی وزیراعظم عمران خان پر کشمیریوں کا اعتماد ہےکشمیری عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کر چکے ہیں اور محب جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کرنے والوں کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں معاون خصوصی نے کہا کہ نااہل لیگ کے سابق وزیر اعظم نے کل کشمیریوں کو غلام کہہ کر جدوجہد آزادی کی توہین کی ہے۔ آپ کو ووٹ دیں تو کشمیری آزاد اور آپ کو مسترد کر دیں تو کشمیری غلام ؟انہوں نے کہا کہ اخلاقی جرات پیدا کر کے اپنی ہار تسلیم کریں لیکن نااہل لیگی ہو کر ایسا ممکن نہیں ،ہارکےبعد ‘رونا دھونا اور رولا پاؤ’ نااہل لیگ کا وطیرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں