راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈھوک کالا خان میں پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مون سون سے قبل تیاریوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ راولپنڈی میں 60 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی۔ کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10فٹ تک پہنچ گئی۔
