مولانا طارق جمیل نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کی فٹنس کے پیچھے چھپے راز کے حوالے سے تجسس کا شکار ہے تاہم اب عالم دین نے اپنی فٹنس سے متعلق راز بتا دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے ان کی فٹنس کے حوالے سے سوال کیا گیا۔اس پر مولانا طارق جمیل نے اپنے گھر میں موجود سازو سامان سے بھرپور جِم کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیا۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ وہ روزانہ اسی جِم میں ایکسرسائز کرتے ہیں جہاں پورے جسمانی اعضاء کی ایکسرسائز کے لیے مشینیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دن یوگا اور ایک دن ایکسرسائز کرتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے مزید بتایا کہ انہیں کالج لائف سے ہی ایکسرسائز کرنے اور فٹ رہنے کا شوق تھا اور اسی ایکسرسائز اور یوگا کے باعث وہ اس عمر میں بھی اپنی فٹنس برقررار رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں