اسلام آباد ( نیوزٹویو) مون سون کی بارشوں سے پا کستان کے ڈیموں پر ا چھے ا ثرات سا منے آنا شروع ہو گئے ہیں گزشتہ روز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی سطح بلند ہوگئی ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباداور راولپنڈی کے شہریوں کو پانی کی سپلا ئی بہتر ہو گئی ہےایک دن کے بارش راول ڈیم میں پانی کی سطح 1742اشاریہ 50 فٹ تک پہنچ گئ ہے جبکہ مجموعی طورپرراولپنڈی ڈیم میں ہانی کی گنجائش 1752فٹ تک ہوتی یےراول ڈیم سے،راولپنڈی اور اسلام آباد کو روازانہ 25لاکھ کیوسک فٹ پانی کی سپلائی کی جاتی یے ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم سون کی بارشوں میں راول ڈیم میں پانی سطح مزید بلند ہوگی
