موڈرنا ویکسین اسٹڈی یا ورک ویزہ پر بیرون ملک جانيوالوں کو لگائی جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے پاکستان آنے والی موڈرنا ویکسین اسٹڈی یا ورک ویزہ پر بیرون ملک جانيوالوں کو لگائی جائے گی۔ سربراہ این سی او سی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں موڈرنا ویکسین اِن افراد کو لگے گی جو اسٹڈی یا ورک ویزہ پر بیرون ملک جائیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچائی گئی تھی۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق یہ ویکسین پاکستانی عوام کے لئے کوویکس گلوبل ویکسین پروگرام، یونیسیف اور حکومت پاکستان کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں