مہنگائی 12.28فیصد پر پہنچ گئی،ہفتےمیں23اشیئا کی قیمتوں میں اضافہ ادارہ شماریات

اسلام آباد (نیوزٹویو) حکومت کے مہنگائی پر قابو پا نے کے تمام دعویٰ ہوا ہو گئے سرکاری ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے عوام کو ریلیف کی بجائے مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا ہو گا ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا  جبکہ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہوا لہسن فی کلو 17 روپے 34 پیسے مہنگا ہواپیاز 1 روپے 94 پیسے، چینی 2 روپے 55 پیسے مہنگی ہو ئی انڈے فی درجن 2 روپے 54 پیسے، برانڈڈ گھی فی کلو 2 روپے 69 پیسے مہنگا ہوازندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 28 روپے 92 پیسے سستی ہوئی ایک ہفتے میں دال مسور، دال مونگ، دال ماش ،آٹا اور جلانے کی لکڑی سستی ہو ئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں