میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) فلم اسٹار میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیےگئے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کے بعد  میرا کی جانب سے  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے۔ میرا نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ارتضیٰ رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کاکنٹرول میرے پاس نہیں جس کے باعث میرا ہزاروں فالورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ اداکارہ میرا نے اپنی درخواست میں فوری طورپر ہیکرز کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے سائبر ونگ نے میرا کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے  ادکارہ سے ثبوت بھی طلب کرلیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں