میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی بڑی ہوئی، حرا مانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب ماں بنیں تو ان کی عمر 19 سال تھی۔ اداکارہ حرا مانی کا نجی ویب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو سے لیا گیا کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھاجب میری پہلی اولاد ہوئی تو اس وقت میری عمر 19 سال تھی، بچہ جب  2 سال کا ہوا میں 22 کی تھی، جب میں 23 سال کی ہوئی تو وہ 3 سال کا تھا، میں اپنے بچے کے ساتھ ہی بڑی ہوئی۔ حرا مانی نے بتایا کہ میں اس وقت اتنی میچیور نہیں تھی، میں ڈرتی تھی کہ کہیں میں اس کو صحیح پڑھا بھی پارہی ہوں یا نہیں، ان ماؤں کی طرح تربیت کر بھی پارہی ہوں یا نہیں جیسے دنیا گھومی ہوئی مائیں کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ حرا مانی نے 2008 میں شادی کی تھی اب ان کے دو بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں