نادرا نے ویکسین کے بغیروا لے افراد کو سروسز کی فراہمی کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھا رٹی نے مختلف شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ویکسینیشن کے بغیر والےافراد کو نادرا سروسز فراہم نہ کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے مختلف شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کی مشاورت کے بغیریہ نو ٹفیکیشن جا ری کیا تھا کہ جن افراد کی ویکسینیشن نہیں ہو ئی ان کو نادرا کی سروس معطل کی جا ئیگی نادرانے ان نو ٹیفیکیشن کا نوٹس لے کراس ضمن میں نادرا کی جانب سے وزارت داخلہ اور تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے نادرا نے اپنے مرا سلے میں کہا ہے روزانہ 2لاکھ افراد شناختی کارڈ اور دیگر سروسز کے لیے نادرا سینٹرز آتے ہیں بڑی تعداد میں شہری ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے بھی آتے ہیں اگر نان ویکسینیٹڈ افراد کا نادرا میں داخلہ بند کردیا جائے تو کوئی بھی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ نہیں بن سکے گاشناختی کارڈ لوگوں کو ویکسین لگانےکے لیے بھی ضروری ہیں نادرا کے تمام سینٹرز پر این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے، اقدامات کیے جارہے ہیں

این سی او سی اور وزارت داخلہ کے احکامات تک تمام نادرا سینٹرز اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گےچیف سیکریٹریز، ڈی سی صاحبان سے درخواست کرتے ہیں نادرا کی سروسز کو ویکسینیشن سرٹفیکیٹ سے مشروط کرنے کے احکامات کو خارج کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں