لاہور(نیوزٹویو) پاکستان کے نامور صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیراطلاعات عارف نظامی انتقال کرگئے۔انہیں لا ہورمیں سپرد خاک کر دیا گیا وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔ان دنوں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ وا بستہ تھے انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا زیادہ حصہ روزنامہ نوائے وقت کے ساتھ گزارا وہ ایک کہنہ مشق صحافی تھے جنھوں نے پا کستان کی سیاست کے اتر چڑھاؤ کو انتہا ئی قریب سے دیکھا تھا
وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے۔ عارف نظامی کے ساتھ طویل تعلق تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ان کے والد اور میرے دادا اور تایا ہم سفر تھے۔