نواز شریف لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین ٹو بنے ہوئے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  نے کہا ہے کہ مریم صفدر اور انکے ابو نواز شریف اور مودی کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں۔ نواز شریف کے بھارت نواز بیانیے کو ملک کے اندر مریم آگے بڑھا رہی ہے۔ اداروں اور انکے سربراؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مریم صفدر ڈان لیکس کی خالق ہے۔ شادی پر مودی کو تو بلایا جاسکتا ہے لیکن حریت راہنماؤں کو نہیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین ٹو بنے ہوئے ہیں۔ یہ تو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بھنگڑے ڈالتے جاتے تھے۔ بھارتی اداکاروں سے ملتے تھے اور مودی کے کہنے پر یہ حریت راہنماؤں سے نہیں ملے تھے۔  پیر کو  اپنے ٹویٹ اور میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا ہے۔ منی لانڈرنگ  اور جعلی اکاؤنٹس انکی پہچان ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ صرف شریف خاندان کی دولت میں ترقی ہے۔ عوام ان کے دور میں غریب سے غریب تر ہوئی۔ ن لیگ کے دور میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر تھے۔ ان کا بیانیہ یہ ہے کہ پیسہ لگا کر اقتدار میں آؤ۔ اقتدار میں آکر پیسہ ڈبل کرو۔ جب کوئی پوچھے تو اسے انتقامی کارروائی قرار دیدو،کھاتا ہے تو لگاتا ہے کا پیغام انہوں نے بھی ملک میں دیا۔ عوام ان کے اس بیانیے کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیانیہ وہ ہوتا ہے جو ملک کے اندر بیٹھ کر ملکی سالمیت اور ترقی کا ہو اگر ملک میں کوئی بیانیہ چل رہا ہے تو وہ عمران خان کا بیانیہ ہے۔ عمران خان نے ملکی مفاد میں ایبسلوٹلی ناٹ کہا،  عمران خان کشمری کے سچے وکیل اور سفیر بنے،مودی اور آر ایس ایس کی ہندتوا سوچ کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ملک کے اندر حملہ کرائے یا کلبھوشن یادیو پکڑا جائے تو ن لیگ کی طرح خاموش نہ رہیں بلکہ کھل کر دنیا کو بتائیں کہ بھارت ہمارے ملک کے اندر حملے کروا رہا ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ان کے گھر شادی پر مودی آتے ہیں۔ آج کشمیری عوام ان سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے حریت راہنماؤں کو بھی شادی پر بلایا یا کشمیر کی آزادی کے حوالے سے بات کی یا ظلم و جبر پر پوچھا تھا، یہ تو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بھنگڑے ڈالتے جاتے تھے۔ بھارتی اداکاروں سے ملتے تھے اور مودی کے کہنے پر یہ حریت راہنماؤں سے نہیں ملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر آج کشمیر کی چمپیئن بنی پھرتیں ہیں،کبھی پنجاب،سندھ، سوات کی بیٹی بن جاتیں ہیں،ان بہروپیوں کا ایک روپ ہی نہیں،مریم سرٹیفائیڈ جھوٹیں ہیں جو کہتی تھیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ آج کس منہ سے عمران خان پر تنقید کرتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بھارت نواز بیانیے کو ملک کے اندر مریم آگے بڑھا رہی ہے۔ اداروں اور انکے سربراؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین ٹو بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں ہیں۔ سرحدوں پر شہید ہونے والے کتنے لوگوں کے گھروں میں گئے ہیں۔ افواج پاکستان کے جوانوں نے قربانیاں دیں ہیں۔ ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں