نورمقدم قتل،ملزم ظاہرذاکرسےکسی امریکی آفیسرنےملاقات نہیں کی،اسلام آبادپولیس ترجمان

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد پولیس کے ترجمان نےنورمقدم قتل کیس میں ملوث ملزم ظاہر ذاکر سے امریکی آفیسر کے ملاقات کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہےکہ کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کے ذریعے مس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہےکسی امریکی آفیسر نے نہ ملزم ظاہر ذاکر اور نہ ہی کسی پولیس آفیسر کے ساتھ ملاقات کی ہےملزم کے والدین کو بھی قانون کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبریں نہ صرف تفتیشی امور پر اثر انداز ہوسکتی ہیں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں تمام الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا سے استدعا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے پھیلانے سے پرہیز کریں پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے تفتیشی امور مکمل ہونے کے بعد تمام مندرجات میڈیا کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں