نیا ڈیجٹیل نظام،بیرون ملک پاکستانی جانشینی سرٹیفیکیٹ کے لیےانگلیوں کےنشانات آن لا ئن فراہم کرسکیں گے،چیئرمین نادرا

 اسلام آباد (نیوزٹویو) چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کے نئے ڈجیٹل نظام کے تحت،بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثاء جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گےوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق آن لائن نہیں ہو پائے گی ان کی سہولت کے لئے، نادرا ون ونڈو کاؤنٹر، 16 قونصلیٹ کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گےاس سہولت کو  ایک سال کے اندر بتدریج 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی جمعرات کو چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقا ت کی دوران ملاقات، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو  نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف سہولیات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا وزیر خارجہ نے بطور چیرمین نادرا ذمہ داریاں سنبھالنے پر طارق ملک کو مبارکباد دی چیرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوجانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں نادرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈجیٹل نظام سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا چیرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی ڈجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے چیئرمین نادرا نے بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کوکمپیوٹرائزڈ جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کے حصول کیلئے آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن کی سہولت کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی اس سے پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے قانونی طور پر تمام ورثاء کوعدالتوں میں بذات خود پیش ہونا پڑتا تھا۔نادرا کے نئے ڈجیٹل نظام کے تحت،بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثاء   جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گےچیئرمین نادرا نے سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار کردہ، آن لائن ویزا سسٹم پر بھی وزیر خارجہ کو بریفنگ دی اوربتایا کہ یہ سہولت 191 ممالک  میں تمام نوعیت کے ویزوں کے اجرا کیلئے مہیا کی جا رہی ہےاس سہولت کے تحت، اب تک 361, 206 ویزے پراسیس کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کی دیگر سہولیات بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جا رہی ہیں اب تک  1,832,335 پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات اور 690,467 پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کے لئے نادرا کی ڈجیٹل سہولیات (آن لائن سروسز) مہیا کی جا چکی ہیں ۔وزیر خارجہ نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو سراہا اورکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے، وزارتِ خارجہ میں ایف ایم پورٹل قائم کر دیا گیا ہےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں