نیب راولپنڈی نے شرجیل میمن کو 6 جولائی کو طلب کر لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے شرجیل میمن کوطلب کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے شرجیل میمن کو ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ شرجیل میمن کو بطور وزیر لوکل گورنمنٹ طلب کیا گیا ہے۔ پی پی رہنما پراختیارات کے غلط استعمال اور کراچی کنٹونمنٹ میں غیرقانونی رقوم سے پلاٹ خریدنے کا الزام ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے شرجیل میمن کی پیشی سے قبل ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت اگست کے پہلے ہفتے تک منظور کرلی ہے۔ شرجیل میمن نے نیب طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں