نیویارک جائداد کیس،آصف زرداری کی ہا ئیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری درخواست عدم حاضری پر مسترد

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیب کی جانب سے آصف زرداری کی نیو یارک میں جائداد کےحوالے سےتحقیقات کے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ان کے حاضر نہ ہونےپر مسترد کردی گئی ہے اور عدالت نےانہیں کل(بدھ)کوطلب کر لیاہے ۔ عدالت نے قرار دیا ہےکہ کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ملزم کا  عدالت کے سامنےحاضرہو نا ضروری ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ‏از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل فاروق نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری ‏ہسپتال میں زیر علاج ہیں حاضری سے استثنی کی درخواست دی ہے اگر عدالت طلب ‏کرے گی تو آصف زرداری پیش ہو جائیں گے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری ‏کو حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ یہاں پیش ہو جائیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آصف ‏زرداری کی غیر موجودگی میں کیسے ضمانت قبل از گرفتاری دی جاسکتی ہے ؟ یہ کیس ‏باقیوں کیلئے غلط روایت نہ بن جائے۔ ‏وکیل فاروق نائیک نے تائید کی واضح قانون ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ملزم ‏کا ہونا لازمی ہے، آصف زرداری کو کل ‏ائیر ایمبولینس یا فلائٹ کے ذریعے عدالت پیش کر دیں گے۔ عدالت نے آصف زرداری کی عدم موجودگی پر ضمانت کی استدعا ‏مسترد کرتے ہوئے کل تک کی مہلت دے دی۔

‏دوسری جانب نیب کو موصول جواب میں آصف زرداری نے مبینہ نیویارک فلیٹ پر معلومات ‏اکٹھی کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔ نیب نے آصف زرداری کوسوالنامہ کا ‏جواب دینے اور معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تحریری جواب میں کہا گیا ‏کہ آصف زرداری نیب اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیش بھی ہوتے رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع  میں موقف ا ختیا ر کیا ہے کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں