اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپرا نے مالی سال 2019-20 کی چوتھی اور مالی سال 2020۔21 کی پہلی دو سہہ ماہی کی مد میں ایڈجسٹ منٹس کی منظوری دیتے ہوئے بجلی 11 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کیے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں سال اکتوبر سے ہوگا جبکہ کے الیکٹرک اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا
