اسلام آباد(نیوزٹویو)نیشنل الیکڑک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدرآباد کے علا قے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کے معاملہ سختی سے نوٹس لے لیا ہے نیپرا سے جا ری ا علا میے کے مطابق اتھارٹی نےافسوس ناک واقعے کی فوری تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے اتھارٹی نے حیسکو کے عہدیدران سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جا سکے
