واپڈا ورمحکمہ مال میراپیسہ کھا گیا،کالا باغ ڈیم کےمتاثرہ شخص کی سپریم کورٹ سے فریاد

اسلام آباد (نیوزٹویو)کالاباغ ڈیم کے متاثرہ شخص خان محمد نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا خان محمد نے زمین کا معاوضہ ادا نہ کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں ا ستدعا کی گئی ہے کہ کالاباغ ڈیم کی انتظامیہ کو میری رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے

خان محمد نے درخواست میں موقف ا ختیار کیا  ہے کہ  1985میں محکمے نے 107 کنال سے زائد زمین لے لی مگر اس کا معاوضہ نہیں دیا  محکمہ مال اور واپڈا والے سب لو گ میری زمین کا پیسہ کھا گئے ہیں ہماری زمینوں کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہےدس سال سے مقدمہ ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہےوزیر اعظم عمران خان کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی زمین کے حصول کیلئے اپنی ساری جمع پونجی لگا کر مقروض ہوچکا ہوں میرے پا س وکیل کے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں اور40لا کھ روپے کا قرض میرے اوپر چڑھ چکا ہےڈویژن کو حصہ مل چکا ہے لیکن میری کو ئی نہیں سنتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں