وزیراعظم نے پی ایم پورٹل پر اوورسیز خاتون کی شکایت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس نے مری میں بااثر افراد کا اوورسیز خاتون کا گھر مسمار کرنے کا نوٹس لے لیا۔ راولپنڈی پولیس نے حاجرہ خاتون کی داد رسی نہ کی تو انہوں نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔ حاجرہ خاتون نامی پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ پی ایم آفس سے فون آیا تھا، اسسٹنٹ کمنشنر (اے سی) مری نے مجھے کل بلایا ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی خاتون حاجرہ کا مری میں پانچ مرلے کا گھر تھا، حاجرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ قبضہ گُروپ زمین پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں