وزیراعظم کا نجی تقریبات میں سرکاری پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر شرکت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزٹویو)وزیراعظم عمران خان نے نجی تقریبات میں پروٹوکول اورسکیورٹی کے بغیر شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورساتھ ہی ا علان کیا ہے کہ اس حوالے سےپی ٹی آئی کے وزرا ءاعلی،گورنرزاور وزرا کی سکیورٹٰی اور پروٹوکول پر بھی نظر ثا نی کی جارہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور عوام کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہوں۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظر ثانی کر رہا ہوں اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے۔ ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں