وزیراعظم کا پارلیمان میں خطاب قوم کی غیرت وحمیت جگانےکےلیےتھا،وزیرہوابازی غلام سرورخان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پا رلیمان میں جو خطاب کیاوہ قوم کی غیرت و حمیت کو جگانے کے لیے ضروری تھا۔ قوم کا ہر فرد ًحتٰی کہ مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب ایک روائتی سیاستدان کا خطاب نہیں تھا بلکہ ایک محب وطن غیرت مند لیڈر کے دل کی آواز تھی  جسے قوم کے ہر فرد نے سراہا ہے۔جنہوں نے سیاست، معیشت، انصاف، عوامی فلاحی منصوبوں اور خارجہ امور سمیت تمام موضوعات پر کھل کے بات کی اور مخالفین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔وفاقی وزیر  غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی امریکہ اور افغانستان کے حوالے سے بھی دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ امن میں تو حصہ دار بن سکتا ہے لیکن جنگ میں نہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں. اب قوم مزید دہشت گردی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کے حق میں ہر فورم پر آواز بلند کی ہے. اور قومی اسمبلی میں ان کے خطاب نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں