وزیراعلیٰ سندھ کا عام انتخابات سے پہلے جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات کرانےکا اعلان

کراچی (نیوزٹویو) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ میں عام انتخابات سے قبل سیاسی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات ہوں سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہےمردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہےوزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ حزب اختلاف کو متحد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں