وزیرخارجہ کا بیٹی کے قتل پر سابق سفیر سےاظہارتعزیت ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوزٹویو) :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق سفیر شوکت مقدم  سےبیٹی کے قتل کے دلخراش واقعہ پراظہار تعزیت کیا ہے وزی خارجہ نے سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اورمقتولہ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہو ئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر خارجہ نے سابق سفیر کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں