وزیرِاعظم عمران خان کی ماحولیات کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہزادہ فیصل بن فرحان السعود

سعودی عرب (نیوز ڈیسک) سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی ماحولیات کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے، وزارتِ خارجہ آمد پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ سعودی حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی وزیرِخارجہ کے ہمراہ ہے۔ ملاقات کے بعد وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ہمارا دوسرا دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں