وفاقی دارالحکومت کی کالونی سے تیل نکل آیا،انتظامیہ نےجگہ سیل،اوگرانے نمونےحاصل کرلیے

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کی شمس کالونی سے تیل نکل آیاانتظامیہ نےدفعہ ایک سو چوالیس 144لگا کرجگہ سیل کردی اوگرا نےجگہ سےتیل کے نمونے حاصل کر لیے تفصیلات کے مطابق  تیل نکلنے کے حوالےسے مختلف اطلاعات ملنے کے بعد دو یوم قبل اس علاقے میں ڈرلنگ پر ڈی سی اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی مقامی افراد نے 12سے 14 مقامات پر بورنگ کر رکھی تھی تیل نکال کر ڈرموں میں بھر رکھا تھا ضلعی انتطامیہ نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنویں سیل کر دئیے پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقامی افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی یےاسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار  عبداللہ خان  کی سربراہی میں انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کی انتظامیہ کی معاونت کے ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی عامر عباس بھی  موقع موجود تھےاوگرا کی ٹیم نے بھی موقع سے  نمونے حاصل کر لیے ہیں  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں