وفاقی دارلحکومت میں مویشیوں کی غیرقانونی منڈیاں،انتظامیہ روکنے میں ناکام

اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہو گئیں ضلعی انتظامیہ ان کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی وفاقی دارلحکومت کے سکیٹروں کی  مین روڈزسے لے کر دیہی علا قوں تک پھیلی ان منڈیوں سے صفا ئی اورٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہےجبکہ پارک روڈ ۔لہتراڑ روڈ کے کنارے اور فٹ پاتھوں پر قائم مویشی منڈیوں نے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر کردیا۔کھلے عام ہر چند قدم کے فاصلے پر قائم مویشی منڈیوں سے کرونا سمیت دیگر وبائی امراض بھی پھیلنے کاخدشہ،تفصیلات کے مطابق  وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیوں نے جہاں ٹریفک کا نظام مفلوج کرکے رکھ دیا وہاں ہی کھلے عام جگہ جگہ قائم غیر قانونی مویشی منڈیاں انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی۔انتظامیہ کی جانب سے ٹھنڈا پانی ۔سلطانہ فاؤنڈیشن کے قریب  قائم کی گئی لیگل وسیع پیمانے پر منڈی کے باوجود لوگوں نے ازخود پارک روڑ  اور لہترار روڈ پر جگہ جگہ جانور باندھ دیئے ،راحت بیکری کے سامنے رحیمو چوک۔غوری ٹاؤن۔ لہتراڑ روڈ پر جگہ جگہ فٹ پاتھ اور سڑک کے بیچ جانور کھڑے کردئیے گئے جس سے عوام کو بالخصوص پیدل چلنے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، ضلعی انتظامیہ ان غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کرنے  میں بری طرح ناکام اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کو انتظامیہ ختم کروائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں