وفاقی وزراکی چیف جسٹس سے ہا ئی پروفائل کیسز کی کارروا ئی براہ راست نشر کرنے کی اپیل

 اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلات و نشریات فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ نظام عدل پر عوام کے اعتماد کی بحالی وقت کا تقاضا ہےاس لیے ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ ان کیسز میں شامل لوگ عدالت کے اندر کیا کہتے ہیں اور باہر تقریر کیا کرتے ہیں۔ جبکہ شہزاد اکبرکا کہنا ہے کہ شہباز شریف جتنی مرضی انگلیاں کھڑی کر لیں ان کو لندن نہیں جانے دیں گےپیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہری کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں آصف زرداری کے خلاف کیس میں 33 ارب کی ریکوری کی گئی جبکہ مجموعی طور پر نیب 427 ارب کی ریکوری کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ  صرف امن کا شراکت دار ہوگا۔افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں افغانستان میں پائیدار امن کیلئے عالمی برادری نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہےپاکستان افغانستان  سرحد کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگا دی گئی ہےافغانستان میں خانہ جنگی کی صورت میں مہاجرین سے متعلق وزیر داخلہ کی صدارت میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے آزاد کشمیر کے ہر حلقہ میں اپنا امیدوار کھڑا کیا ہےآ زاد کشمیر میں پی ٹی آئی  کی پوزیشن بہت مستحکم ہے پیپلزپارٹی کے صرف 8 امیدوار آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں قبل ازوقت دھاندلی کا شوشہ سمجھ سے باہر ہےمریم صفدر کو کشمیر کے حوالے سے کچھ علم نہیں ہےشہبازشریف کو چاہیئے کہ وہ 25 ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کا جواب دیں شہبازشریف کی پریس کانفرنس سےتوقع تھی کہ وہ  اپنی کرپشن کے حوالے وضاحت کرینگے

اس موقع پر شہزاد اکبرنے کہا کہ ان ریکوریز سے پتہ چلتا ہے کہ چوریاں ہوئی ہیں، اگر نہ ہوئی ہوتیں تو ہوا میں ہو رہی ہیں کیا ریکوریاں؟کیسز کو براہ نشر کرنے کے حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا کہ پیشی کے موقع پر جب ان سے سوال پوچھے گئے تو انہوں نے بتایا کہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا، جس پر کرسی کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بیٹھ بھی نہیں سکتا۔عدالت نے کہا اب ہم چارپائی کا انتظام نہیں کر سکتےشہباز شریف سے ایف آئی اے سوال پوچھتا ہےتو انہیں ناگوار گزرتا ہےاگر چبھتے سوالات سے شہبازشریف ہراساں ہوتے ہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتےحمزہ شہبازنے بھی  تحقیقات پر ایف آئی اے  حکام کو دھمکیاں دیں شریف فیملی کی طرف سے اداروں کو دھمکانا ان کی وراثت میں شامل ہےشہزاد اکبر کے مطابق ایسی پیشی کے بعد عدالت کے باہر جو تقریر کرتے ہیں وہ کچھ اور ہی ہوتی ہےجب سے ان کو لندن نہیں جانے دیا گیا، تب سے ان کی طیبعیت ناساز ہےانہوں نے کہا کہ شہباز شریف جتنی مرضی انگلی ہلا ہلا کر بات کر لیں، ہم نے ان کو باہر نہیں جانے دینا شہبازشریف لندن بھاگنے کی کوشش  کی بجائے کرپشن تحقیقات میں اداروں کے سوالات کا جواب دیں شہباز شریف کے 14 ملازمین کے اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈر کیے گئےشہبازشریف بیل آرڈرز پر  قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیاماضی میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس سے300 ارب  روپے کی ریکوری ہوچکی ہےزرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس سے300 ارب  روپے کی ریکوری ہوچکی ہے وفاقی وزیرتوانا ئی حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی حالیہ ترسیل میں  گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہےملک بھر میں بجلی کی اوسط کھپت 16ہزار میگا واٹ ہےگزشتہ ہفتے شب و روز محنت کے بعد  ساڑھے 24ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کیبجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ پیداوار میں کمی نہیں بلکہ ترسیلی نظام کی کمزوری ہے،ترسیلی نظام کی کمزوریوں  پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیںن لیگ  کے دور کے  مہنگے منصوبوں  کے باعث گردشی قرضے قومی خزانے پر بڑا بوجھ ہیں مہنگے معاہدوں کے گردشی قرضہ  400ارب روپے  سالانہ بڑھ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں