ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

جاپان (نیوز ڈیسک) ٹوکیو میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن گزشتہ 100 برسوں سے پوڈیم پر جیت کے لیے کوششیں کررہا تھا، فلپائن نے 1924 میں ہونے والے کھیلوں کے لیے اپنا پہلا وفد پیرس بھیجا تھا۔ ڈیاز نے وویمن ویٹ لفٹنگ کے 55 ویں کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اوراس دوران نے انہوں نے 2 کامیاب لفٹوں میں 224 کلوگرام مجموعی وزن اٹھاکر اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔ گولڈ میڈل کونٹیسٹ میں ہائیڈائلن ڈیاز کا مقابلہ عالمی ریکارڈ رکھنے والی چین کی لائیو کیون سے تھا۔ فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا۔ فلپائن کے لیے تاریخی فتح قائم کرنے والی ڈیاز کا کہنا ہے کہ میں نے اس جیت کے لیے بہت سی قربانیاں دیں،کئی ماہ اور سالوں اپنے والدین سے دور رہی اور خطرناک تربیت لی لیکن خدا نے فیصلہ کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں