ویڈیو بنا کر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس کی وردی میں چوری اور اسلحے کی نمائش کرنے والے پولیس افسر کے فرزند مبین کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم کس طرح اسلح کی نمائش کر رہا ہے۔ ملزم جدید آتشی اسلح اور والد کی یونیفارم استعمال کرتا ہے۔ آبپارہ پولیس نے ملزم مبین کو اسلح کی نمائش کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مبین تھانہ مارگلہ میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں بھی مطلوب ہے۔ واقع پر مزید کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں